خیرپور ریلوے ٹریک پرکریکر بم دھماکا، ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا

0 110

خیرپور میں فیض آباد ریلوے پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر کریکر بم دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکےکے باعث ریلوے لائن کو معمولی نقصان پہنچا ہے، ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم سے دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے جب کہ دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا ہے،ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے، ملزمان نے کراچی سے پنجاب جانے والی پاکستان ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.