گورنر ہاؤس میں روزگار اسکیم امداد،موبائل اور موٹرسائیکلیں تقسیم

0 81

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر اینی شیٹو کے تحت روزگار اسکیم کے مطابق اچھے فنانشل پروپوزل پر لوگوں کو رقم فراہم کی جا رہی ہے۔

آئی ٹی کی تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی ڈالرز میں آمدنی کا آغاز خوش آئند ہے، اس سے انہیں اپنی معاشی حالت بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیل آف ہوپ پر آنے والے افراد میں امدادی رقم، لیپ ٹاپ اور اسٹریٹ کرائم کے شکار افراد میں موٹر سائیکلیں اور موبائل فون تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے دوران گورنر سندھ نے بیل آف ہوپ پر آنے والے 25 افراد میں امدادی رقم کے چیکس جبکہ اسٹریٹ کرائم کے شکار 12 افراد میں موٹرسائیکلیں اور 3 موبائل فون بھی تقسیم کیے۔

گورنر سندھ نے آئی ٹی کی تعلیم حاصل کرنے والی 13 سالہ طالبہ کو موبائل فون دیا اور 7 طالب علموں میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.