وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے 3 بڑے اہداف میں سب سے بڑا اور پہلا ہدف مہنگائی کم کرنا ہے۔
ہر وزارت کو غریب آدمی پر بوجھ کم کرنے کا ہدف دیا گیا ہے، ملک میں مہنگائی کی شرح 37 فیصد سے کم ہوکر 17فیصدپر آگئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
ہم پیٹرول کی قیمت میں بھی جتنی کمی کر سکتے ہیں کرتے ہیں، پٹرول کی قیمت کم ہو تو مہنگائی کم ہوگی اور مہنگائی کم ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔
ٹیکس وصولی 30 فیصد بڑھی ہیں، اچھا بجٹ دینے کی کوشش کرینگے، ن لیگ نے ہمیشہ معیشت کو آگے بڑھانے کی بات کی، وزیر اعظم کے 3 بڑے اہداف میں سب سے بڑا اور پہلا ہدف مہنگائی کم کرنا ہے۔
ہر وزارت کو غریب آدمی پر بوجھ کم کرنے کا ہدف دیا گیا ہے، آنے والے دنوں میں عوام کو مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملے گی۔
مسائل کا حل مذاکرات ہیں، ہم ہر ادارے اور سیاسی جماعت کو ساتھ لیکر چلنے کی بات کرتے ہیں مگر دوسری طرف سے قبر تک پیچھا کرنےکی بات کی جاتی ہے۔
ایک پارٹی کے علاوہ ہم سب کےساتھ سیاست کررہے ہیں، نوازشریف نےکہا تھا ہم چاہتے ہیں ملک کو آگے لیکر جائیں، یہ لوگ کن سے بات کرنا چاہتے ہیں،کہتے ہیں امریکا نے سازش کی۔
پی ٹی آئی والے سیاست کو بدنام اور ملک کے خلاف سازش کررہے ہیں، ہم کسی کو غدار نہیں کہتے مگر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس چیک کریں، رؤف حسن پر حملہ غیرمناسب ہے، واقعےکی تحقیق ہونی چاہیے اور حملہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔
نیلم جہلم پن بجلی منصوبےکی ٹنل میں دوسری بارخرابی ہوئی، اتنے مہنگے منصوبے پر دوسری بارایسا کیوں ہو رہا ہے؟ منصوبے میں تاخیر کی
وجوہات جاننے کے لیے انکوائری شروع ہوچکی تحقیقات مکمل ہونے دیں۔