ملک بھر میں 15 جون تک موسم شدید گرم رہنے کا امکان

0 89

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشر میدانی علاقوں میں آج بھی گرمی کا راج رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک بھر میں 15 جون تک موسم زیادہ گرم رہ سکتا ہے۔

لاہور میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک جائے گا جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں 44، کراچی میں 42 ڈگری سینٹی کی گرمی محسوس کی جائے گی۔

اس کے علاہ بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، فیصل آباد، سرگودھا، نواب شاہ، سکھر اور حیدر آباد سمیت سندھ اور پنجاب کے متعدد اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ رہے گا۔

اس دوران ہونے والی آندھی یا بارش کی صورت میں بھی درجہ حرارت میں زیادہ فرق نہیں پڑے گا جبکہ ایک ہفتے تک گرمی کی لپیٹ میں رہنے والے سندھ اضلاع کا درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری تک نیچے آگیا تاہم گرمی کا زور برقرار ہے۔

ادھر گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں آج کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔

مزید برآں محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون کا آغاز ہوگا جس کے سبب بالائی اور شمالی علاقوں میں بارش کا اسپیل بھی درجہ حرارت میں کمی لائے گا۔

پیر سے ہفتے کے درمیان کراچی میں تیز سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی، پیر سے ہفتے کے درمیان کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ شہر کے چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان بھی ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے اور مغرب سے 16کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.