بانی پی ٹی آئی ٹوئٹ سے انکارکریں یا پھر اپنی نا اہلی تسلیم کریں، گورنر کے پی

0 74

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے ہمراہ لاہور میں رہنما پیپلز پارٹی عزیز الرحمان چن کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی متنازع ٹوئٹ سے انکار کریں یا پھر اپنی نا اہلی تسلیم کریں۔

سیاسی جماعتوں کو ملک کو بحرانوں سے نکالنےکے لیےکردار ادا کرنا چاہیے اور مسائل حل کرنے کےلیے پارلیمنٹ ہی بہتر فورم ہے، اداروں میں ٹکراؤ نہیں ہوناچاہیے اور اداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کرکام کرناچاہیے۔

آپ سوشل میڈیا کے خیبرپختونخوا کو دیکھ کر چیزوں کا اندازہ مت لگائیں، میرے ساتھ آئیں میں آپ کو گورنر ہاؤس سے خیبرپختونخوا دکھاتا ہوں،کل تک بانی پی ٹی آئی کی ٹوئٹ ان کے اکاؤنٹ پر موجود تھی، وہ یا تو ٹوئٹ سے انکار کریں یا پھر اپنی نااہلی تسلیم کریں۔

وزیر اعلیٰ کے پی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ محبت ان شا اللہ چلتی رہے گی، انہیں کھانےکی دعوت دی ہے لیکن شاید وہ کچھ ہچکچا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.