لاڑکانہ، 2 گروہوں میں مسلح تصادم، ایک دوسرے کیخلاف بھاری ہتھیاروں کا استعمال

0 87

دو گروہوں کے مابین فائرنگ سے علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا، مبینہ طورپر راکٹ لانچر بھی استعمال کیے گئے،لوگ گھروں میں چھپ کر جان بچانے پر مجبور ہوگئے۔

رتو ڈیرو کا علاقہ مسلسل فائرنگ سے نو گو ایریا بن گیا۔ تمام بازار بند اور سڑکیں سنسان ہوگئیں، جلبانی اور ویسر قبائل دو دن سے ایک دوسرے پر حملے کر رہے تھے۔

فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون سمیت تین افراد زخمی بھی ہوئے۔ دونوں گروہوں کے 40افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،صوبائی وزير داخلہ ضیا لنجار نے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.