اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ میں ڈاکوؤں نے سعودی شہریوں کو لوٹ لیا

0 109

پولیس کے مطابق سیکٹر ایف ایٹ میں ڈاکووں نے دوسعودی شہریوں سے لوٹ مار کی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے بتایاکہ سعودی شہری سیکٹر ایف ایٹ کے پارک میں واک کر رہے تھے، سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے اور 4 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق ڈیجیٹل سرویلینس، سیلولر ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹلی جنس کو بروئے کار لایا جارہا ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی شہریوں سے لوٹ مار کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو فون کرکے واقعے کی تفصیلات لیں اور ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.