حکومت کا حصہ بنیں گے اور نہ ہی اسے سپورٹ کریں گے،حافظ حمد اللہ

0 119

جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ جے یو آئی حکومت کا حصہ بنے گی اور نہ ہی حکومت کو سپورٹ کرے گی، موجودہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ نہیں ہے، موجودہ حکومت کا مستعفی ہونا ضروری ہے، جے یوآئی کا مطالبہ ہے کہ ازسر نو انتخابات کرائے جائیں۔

جے یو آئی حکومت کا حصہ بنے گی اور نہ ہی حکومت کوسپورٹ کرے گی، پی ٹی آئی کے ساتھ مشترکہ تحریک چلانے کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، پی ٹی آئی سے کئی سال سے اختلافات ہیں، وہ بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر مولانا فضل الرحمان کے پاس آئے تو ہم نے خوش آمدید کہا، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے وفود بھی مولانا فضل الرحمان کے پاس آئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.