صارفین بجلی بلوں کی قسط وار ادائیگی کے ریلیف سے محروم

0 108

بھاری بجلی بل ادا کرنے والے صارفین پر نیپرا نے ایک اور وار کرتے ہوئے انہیں بجلی بلز کی قسط وار ادائیگی کے ریلیف سے محروم کردیا، نیپرا نے بجلی صارفین کے لیے بلوں کی قسط کرانے کی سہولت محدود کردی ،بجلی صارفین اب سال میں صرف ایک ہی دفعہ بجلی بل کی قسط کراسکیں گے۔

نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کرتے ہوئے تمام بجلی کمپنیوں کو احکامات جاری کردیے جس کے مطابق قسط کرانے کی صورت میں نیا بل کمپیوٹرائزڈ بل ہی جاری کیا جائے،نیپرا نے آخری دن سرکاری چھٹی کی صورت میں مقررہ تاریخ میں توسیع نہ کرنے اور سرکاری چھٹی کے باعث بل کی عدم ادائیگی پر صارفین سے لیٹ پیمنٹ سرچارج لینے کی ہدایت بھی کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.