عدت نکاح کیس، فریقین کو نوٹس جاری، عدالت میں اپیلوں پر دلائل 25 جون کو طلب

0 106

ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزاوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت مکمل کرلی تھی،تاہم خاور مانیکا کے اعتراض پرجج شاہ رخ ارجمند نے کیس ٹرانسفر کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا۔

ہائیکورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت میں منتقل کیا تھا،جج کی درخواست منظور، ہائیکورٹ نے عدت میں نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کردیا

اب ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی، خاورمانیکا اور پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے عدت میں نکاح کیس میں دائر اپیلوں پر 25 جون کو دلائل طلب کرلیے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے دوران نکاح کیس پر اپیلوں کی سماعت 25 جون کو ہو گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.