پاکستان پوسٹ کو 13 لاکھ روپے درخواست گزار کو اداکرنے کا حکم

0 104

کراچی کی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ایسٹ نے پاکستان پوسٹ کے خلاف کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان پوسٹ کومجموعی طور پر 13 لاکھ روپے درخواست گزار کو ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس نے 16 فروری 2023 کو کچھ دستاویزات بیرون ملک بھیجی تھیں تاہم 21 مارچ کو دستاویزات ان ڈلیورڈ واپس آگئیں ، پاکستان پوسٹ کے پورٹل پر شکایت بھی درج کرائی تھی مگر جواب نہیں دیا گیا۔

پاکستان پوسٹ کے خلاف فیصلے میں عدالت نے کہاکہ پاکستان پوسٹ نے غفلت کا مظاہرہ اور درخواست گزار کے ساتھ دھوکا کیا، عدالت نے غفلت اور دھوکا دہی کے الزام میں پاکستان پوسٹ کو مجموعی طور پر 13 لاکھ روپے درخواست گزار کو ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.