پشاور،پولیس کی بی آر ٹی میں چوری کرنیوالی خواتین کی تصاویر اسکرینز پر ڈسپلے کر نے کی اپیل

0 103

پولیس نے بی آر ٹی بسوں میں چوری کی مسلسل وارداتوں کے پیش نظر چوری میں ملوث خواتین کی تصاویر اسٹیشنز میں لگی ڈیجیٹل اسکرینز پر ڈسپلے کرتے ہوئے ان خواتین کی گرفتاری کے لیے عوام سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔

پولیس کے مطابق 23 خواتین کی تصاویر بی آر ٹی کی ڈیجیٹل اسکرینز پر چلائی جارہی ہیں، یہ خواتین موبائل فون اور دیگر سامان کے چوری ہونے میں بھی ملوث ہیں، ان کی گرفتاری کے لیے عوام بھی مدد کریں۔

واضح رہے کہ بی آر ٹی میں خواتین سے چوری کی مسلسل وارداتیں رونما ہورہی تھیں، گزشتہ دنوں خاتون سے چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہوئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.