سندھ حکومت کے ترجمان نے مصطفیٰ کمال کی تجاویز کو غیرذمہ دارانہ قرار دیدیا

0 88

سندھ حکومت کے ترجمان گنہور خان اسران نے کہا ہے کہ کراچی کے پیچیدہ چیلنجز پرمصطفیٰ کمال کی تجاویز غیر ذمہ دارانہ اور بچگانہ ہیں، مصطفیٰ کمال سستی شہرت کیلئے نسل پرستی اور عدم تحفظ کے خوف کو ہوا دے رہے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے نیب چیئرمین کے خلاف بیان داغا اور پھر معافی مانگی، عدلیہ پر نکتہ چینی کی اور معافی تلافی کی، مصطفیٰ کمال ایک دن بات کہتے اور اگلے روز مکر جاتے ہیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان گہنور خان اسران نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنما کراچی کے باسیوں کو خوفزدہ کرنے سے گریز کریں، ماضی کی سیاسی چالوں سے آج کے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔

شہریوں کو مسلح کرنے کا مصطفیٰ کمال کا مطالبہ بچگانہ اور فورسز کو ڈی مورالائز کرنے جیسا ہے، کراچی کے سکیورٹی مسائل کا حل شہریوں کو مسلح کرنے میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرائم کی بنیادی وجوہات، جیسے کہ غربت، مہنگائی، بیروزگاری اور تعلیم کی کمی میں مضمر ہے، کوٹہ سسٹم کے خاتمے سے صرف ان لوگوں کا استحقاق اور نقصان ہوگا جو پہلے ہی پسماندہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.