لاہور، مردہ مرغیاں بیچنے والی دکانیں مستقل طور پر سیل کرنے کا حکم

0 115

لاہور ہائیکورٹ نے ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیاں بیچنے والی دکانوں کو مستقل طور پر سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

تحریری حکم کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ٹولنٹن مارکیٹ میں بہت زیادہ تعداد میں مردہ مرغیاں تلف کیں۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ ٹولنٹن مارکیٹ کا کچرا کہاں تلف ہوتا ہے تفتیش کرکے رپورٹ دی جائے جب کہ عدالت نے مارکیٹ میں صفائی ستھرائی سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔

اس کے علاوہ عدالت نے پی ایچ اے سرکاری پارکس کی لوکل کمیٹیز کے ساتھ مل کر دیکھ بھال سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.