کے ایم سی پارکوں میں فیس نہ لینے پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر ڈی جی پارکس عدالت طلب

0 119

سندھ ہائیکورٹ نے پبلک پارکس اور کھیلوں کے میدان میں داخلہ فیس وصول کرنے کے کیس میں ڈی جی پارکس کو طلب کرلیا۔

عدالت نے اپنے حکم میں سوال کیا کہ کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے پاس کتنے پارکس اور کھیلوں کے میدان ہیں؟

عدالتی حکم نامے کہا گیا ہے کہ ڈی جی پارکس نےکہا تھاکہ کے ایم سی کے پارکوں میں پارکنگ فیس نہیں لی جائے گی، عدالت نے اس پر 15 دن میں عمل درآمد رپورٹ طلب کی تھی مگر 6 ماہ گزر جانے کے بعد عمل درآمد رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔

سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی پارکس کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.