وزیراعظم امارات سے 1 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی درخواست کریں گے

0 76

حکومت نے یو اے ای کو ایک ارب ڈالر میچورٹی سے قبل رول اوور کرنے کی تیاری کرلی، وزیراعظم شہباز شریف دورہ چین سے واپسی پر یو اے ای کو 1 ارب ڈالرقرض موجودہ شرائط پر رول اوورکرنےکی درخواست کریں گے۔

اس حوالے سے صدر یو اے ای کو خط لکھنے کیلئے وزارت خزانہ نے ورکنگ بھی مکمل کرلی ہے ، یو اے ای نے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر مرکزی بینک میں ڈپازٹ کرائے ہوئے ہیں، 2 ارب ڈالر جنوری میں ایک سال کیلئے رول اوور ہوچکا جبکہ 1 ارب ڈالر آئندہ ماہ رول اوور کرایا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.