پشاور کے تھانے پشتخرہ کے باہر خواجہ سراؤں نے پولیس کے خلاف اپنا احتجاج کرتے ہوئے محفل موسیقی کے دوران پولیس کی جانب سے فائرنگ کا الزام لگایا اور پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
پولیس کا مؤقف تھا کہ محفل موسیقی میں ہوائی فائرنگ اور جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس کارروائی پر خواجہ سرا مشتعل ہوگئے، مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی کرانے پر خواجہ سراؤں نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔