9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں سات ملزمان کی ضمانتیں منظور

0 100

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سات ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ عدالت نے تین تین لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔

ملزمان میں طلحہ مصطفیٰ، مرزا طاہر، محمد عابد سمیت سات ملزمان شامل ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کی۔
واضح رہے کہ جناح ہاؤس کا مقدمہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے درج کررکھا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.