نیئر بخاری کا پنجاب حکومت سے عمران خان کی جیل سہولیات کا نوٹس لینے کا مطالبہ

0 100

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے پنجاب حکومت سے عمران خان کو جیل میں فراہم کی جانی والی سہولیات کا نوٹس لینےکا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل مینوئل سے ہٹ کر اضافی سہولیات دی جارہی ہیں۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا جیل مینوئل میں کسی قیدی کو ایکسر سائز مشین اور واک کے لیے گیلری فراہم کی جاتی ہے؟ بانی پی ٹی آئی کو جو سہولیات دی جا رہی ہیں کیا وہ جیل مینوئل کے مطابق ہیں؟

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل ہوم ڈپارٹمنٹ کے ماتحت ہے اس لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو نوٹس لینا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.