ساہیوال ٹیچنگ اسپتال ، بچہ وارڈ میں آتشزدگی، درجنوں بچے ایمرجنسی منتقل،سامان جل کر راکھ

0 80

ریسکیو1122 کے مطابق ٹیچنگ اسپتال ساہیوال کے بچہ وارڈ میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس پر قابو پا لیا گیا، ریسکیو کی 5گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

 

اسپتال ذرائع کے مطابق آتشزدگی کے باعث 60 سے 70 بچوں کو چلڈرن وارڈ سے ایمرجنسی منتقل کر دیا گیا ہے، ریسکیو آپریشن کے دوران ایک سکیورٹی گارڈ زخمی بھی ہوا جبکہ آگ کے باعث بچہ وارڈ اور اس کا سامان جل گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.