وزیراعظم کا چینی صدر کی دعوت پر تاریخی ٹیراکوٹا وارئیر میوزیم کا دورہ

0 107

ملاقات میں چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے آبائی شہر شی آن میں ٹیرا کوٹا وارئیرز میوزیم کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔

دورے میں وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو تاریخی ورثہ جات کے تحفظ و بحالی اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،وزیرِ اعظم نے میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ۔

قدیم چینی تاریخی ورثے کی خوبصورتی اور چینی ہنر کی تعریف کی۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھاکہ عظیم قومیں چین کی طرح اپنے تاریخی ورثے کی حفاظت کرتی ہیں، چین نے محنت سے دنیا کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے۔

شی جن پنگ کی اس میوزیم کے دورے کی دعوت پر ان کا بے حد مشکور ہوں، پاکستان تاریخی و ثقافتی ورثے سے مالامال ہے، پاکستان میں بھی ایسی تاریخی جگہوں کی بحالی کے بعد انہیں سیاحتی مقامات میں تبدیل کریں گے۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنا پانچ روزہ دورہ چین مکمل کرکے پاکستان روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم کو شانشی صوبے کے نائب گورنر، اعلیٰ چینی و پاکستانی سفارتی اہلکاروں نے رخصت کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.