امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان اور امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرمنلز نے لوگوں کو مایوس کردیا لیکن اپنی نسل منشیات فروشوں کے سپرد نہیں کرسکتے۔
جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہا کہ بنوقابل پروگرام میں تیس ہزار طالب علموں کی گنجائش ہے، کراچی کے طلبا کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، دس لاکھ بچوں کو آئی ٹی کورس کروائیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ الخدمت بنو قابل پروگرام کے باعث یہ گراؤنڈ بھرگیا ہے، جماعت اسلامی کو قوم کے بچوں کو پڑھانے پر فخر ہے ، ملک کو اس قابل بنانا ہےکہ یہ کامیاب ہو، آئی ٹی ایکسپورٹ سے ملکی معیشت مستحکم ہوسکتی ہے۔
کراچی ریلوے گراؤنڈ میں ہزاروں بچوں نے الخدمت کے بنوقابل پروگرام کے ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ میں حصہ لیا،سابق کپتان سرفراز احمد نے طلبا کو مشورہ دیا کہ دل لگا کر پڑھیں، نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔