عید کے دنوں میں کراچی میں موسم مرطوب رہنے کا امکان

0 108

موسمیاتی تجزیہ کار اویس حیدر نے عید کے دنوں میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دنوں میں دن کے اوقات میں بھی مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ جنوب مغرب سے اچھی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں گی، اسی دوران صبح اور رات کے اوقات میں سمندری بادل موجود رہیں گے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنےکا امکان ہے۔

اویس حیدر نے بتایا کہ فی الحال کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، کراچی میں جون کے آخر یا جولائی کی شروعات میں مون سون کا آغاز ہو سکتا ہے، مون سون کا سلسلہ وقفے وقفے سے اگست کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 13 جون اور اس کے بعد صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے، فی الحال شہر میں کوئی ہیٹ ویو کا امکان نہیں، دن کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 60 فیصد جبکہ رات کے اوقات میں نمی کا تناسب 80 سے 90 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.