کسی کو مینڈیٹ چاہیے ہو یا رہائی ، اس کا راستہ مذاکرات ہی ہیں،رانا ثنا اللہ

0 127

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ کسی کو مینڈیٹ چاہیے ہو یا رہائی ، اس کا راستہ مذاکرات ہی ہیں، محمود خان اچکزئی ہوں یا مولانا فضل الرحمان ، ان کے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ۔

اگر ہمیں معلوم ہو کہ وہ ملنے کی خواہش رکھتے ہیں تو ہم خود بھی ان سے رابطہ کرسکتے ہیں ، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ یہ مذاکرات کے لیے آگے بڑھیں اور ہماری طرف سے اس پر انکار ہو لیکن یہ کہنا کہ پہلے ایسا کریں اور یہ کریں ۔

اس کے بعد مذاکرات ہوں گے ، پارلیمانی اور جمہوری نظام میں مذاکرات غیر مشروط ہونے چاہئیں، ہماری رپورٹس ہیں کہ پی ٹی آئی ایک نیا 9 مئی کرنے کی تیاری کر رہی ہے تو اس کی پیش بندی کے لیے جو ضروری ہے وہ ہوگا ۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اس وقت اعتماد کا بحران عروج پر ہے ، اداروں کے اندر جو تقسیم نظر آرہی ہے وہ ایسی صورتِ حال نہیں جس پر اطمینان کا اظہار کیا جاسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.