شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا، 3 اہلکار،1 شہری شہید
شہدا کی میتوں اور زخمیوں کو فوری طور پر میران شاہ ہسپتال متنقل کردیا گیا
وزیرستان (شوریٰ نیوز)شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا، 3 اہلکار،1 شہری شہید،شہدا کی میتوں اور زخمیوں کو فوری طور پر میران شاہ ہسپتال متنقل کردیا گیا ،ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق خودکش دھماکا چیکنگ کے دوران ہوا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار اور ایک شہری شہید ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ شہدا کی میتیں اور زخمیوں کو میران شاہ اسپتال متنقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق خودکش دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کے اطراف مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے۔