وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کو جعلی اور غیر معیاری دواؤں سے پاک کرنے کا اعلان

0 119

محکمہ صحت کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر دوائی جعلی نکلی تو محکمہ صحت کا متعلقہ افسر ذمہ دار ہوگا جبکہ جعلی اور غیرمعیاری دوائی بیچنے والوں کو جرمانے، قید اور کاروبار سربمہر کرنے کی سزائیں دینے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے۔

 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ضمیر کو جگانا اور نیتوں کو ٹھیک کرنا ہوگا ، خدا کا خوف کرنا پڑے گا، نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے ہر سطح پہ جزا اور سزا کو شامل کرنا پڑے گا۔

 

مریم نواز نے ادویات کی دکانوں کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دوائی، صفائی، ڈاکٹر، طبی عملے اور علاج پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے، عوام کو پتہ چلنا چاہیے کہ صحت اور علاج کے نظام میں تبدیلی آئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.