اسلام آباد،ہائیکورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ ڈی سیل

0 118

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بیلف مقرر کرکے آفس ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد بیلف نے  پی ٹی آئی کا دفتر ڈی سیل کرایا۔

 

یاد رہے گزشتہ ماہ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے انسداد تجاوزات آپریشن کرتے ہوئے  پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گراکر دفتر سیل کردیا تھا جس پر  پی ٹی آئی وکلا  نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

 

تحریک انصاف کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.