خیرپور،قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی، ڈرائیور سمیت 4 افراد جاں بحق

0 105

پولیس کے مطابق خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر بس تیز رفتاری اور اوورٹیکنگ کے باعث الٹی، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ مسافربس کراچی سے سکھر جارہی تھی جہاں حادثہ پیش آیا، حادثے کے شکار افراد کا تعلق روہڑی سے ہے۔

حادثے کے مقام پر ریسکیو حکام کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.