وزیر اعظم شہباز شریف کا فون، اماراتی صدر نے پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی

0 85

وزیراعظم شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

وزیراعظم نے اماراتی صدر کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یواے ای کے عوام کیلئے دعا اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے صدرمتحدہ عرب امارات کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی،خیال رہے کہ وزیراعظم نے عید الاضحیٰ کے موقع پر کئی مسلم ممالک کے سربراہان کو فون کیا اور عید کی مبارکباد دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.