مرمتی کام کےدوران سکھر بیراج کا ایک دروازہ گر گیا، بیراج پر ایمرجنسی نافذ

0 79

مرمتی کاموں کے دوران سکھر بیراج کا ایک گیٹ گرنے کے بعد بیراج پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،محکمہ ایریگیشن کے مطابق سکھر بیراج کا گیٹ نمبر 47 مرمتی کام کے دوران گر گیا، دروازہ گرنے سے بیراج کے گیٹ نمبر 47 اور 43 کے پلرز کو نقصان پہنچاہے۔

ایریگیشن حکام کے مطابق سکھر بیراج پر ایمرجنسی نافذ کرکے بیراج پر ٹریفک کی روانی روک دی گئی ہے، بیراج کے گیٹ نمبر 47 سے پانی اوورٹاپ ہو کر ڈاؤن اسٹریم میں جانے لگا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.