تھرپارکر: عدالتی احکامات کے باوجود پبلک ٹوائلٹس قائم نہ ہو سکے، خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا

0 111

ضلع تھرپارکر کے کسی بھی مقام پر پبلک ٹوائلٹس قائم نہ ہو سکے جس کے باعث خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے ایک ماہ قبل سندھ کے 32 اضلاع میں پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر کے احکامات دیے تھے تاکہ پبلک مقامات پر شہری اس سے استفادہ حاصل کر سکیں لیکن حکومتی عدم توجہی کے باعث ضلع تھرپارکر کے کسی بھی شہر میں پبلک ٹوائلٹس تعمیر نہ ہو سکے۔

پبلک ٹوائلٹس نہ ہونے کے باعث دور دراز کے علاقوں سے شہر آنے والے عوام بالخصوص خواتین شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔

شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کی سہولت کے لیے عوامی مقامات پر فوری پبلک ٹوائلٹس قائم کروائے جائیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.