رحیم یار خان کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی ایک بوگی کے پہیے میں آگ لگ گئی۔
سیالکوٹ سے کراچی جانے والی ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی کے پہیے میں آگ لگنے کی وجہ سے ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد ورفت کئی گھنٹے معطل رہی۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی جانے والی مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں علامہ اقبال ایکسپریس کی متاثرہ بوگی کو ٹرین سے الگ کرکےروانہ کردیا گیا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ڈاؤن ٹریک بحال ہوگئی ہے ، روکی گئی تمام ٹرینوں کو بھی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ڈرائیور کی حاضر دماغی سے ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی۔