کراچی،شارع فیصل پر سیاسی جماعت کا ممکنہ احتجاج، شہریوں کو متبادل روٹ استعمال کرنے کی ہدایت

0 105

ٹریفک پولیس کے مطابق آج شام 5 بجے شارع فیصل پر واٹر بورڈ کے مقام پر سیاسی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے باعث ائیر پورٹ سے آنے والی ٹریفک کو ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کی متبادل روٹ سے متعلق ہدایات کے تحت شارع فیصل پر ٹریفک کو کارساز فلائی اوور سے اسٹیڈیم روڈ کی طرف جبکہ اسٹیڈیم سگنل سے ٹریفک کو نیو ٹاؤن اور ملینیم کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شارع فیصل آواری سگنل سے ائیر پورٹ تک روڈ ٹریفک کیلئے کھلا رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.