حنیف عباسی نے امریکی ایوان نمائندگان سے منظور قرارداد کو فوج کیخلاف پراپیگنڈا قرار دے دیا

0 78

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے پا رلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ا مریکی ایوان نمائندگان سے پاکستان کے عام انتخابات کی تحقیقات کیلئے منظور کردہ قرارداد کو فوج کے خلاف پروپیگنڈا اور صہیونی سازش قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد پاکستان کی مسلح افواج کیخلاف پروپیگنڈا اور صہیونی سازش ہے جسے مکمل نہیں ہونے دیں گے،قرارداد کے لیے کانگریس میں لابنگ کرنے کے لیے عمران خان کے کزن جاوید برکی، شہباز گل اور ڈاکٹر محمد آصف نے لاکھوں ڈالر خرچ کیے۔

امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کے عام انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا،اس قرارداد کے پیچھے وہی لوگ ہیں جنہوں نے امریکا میں کرکٹ میچ کے دوران جہاز اڑایا۔

یاد رہے امریکی ایوان نمائندگان نے ایک قرارداد پاس کی ہے جس میں پاکستان کے عام انتخابات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.