عمران کی رہائی کے بجائے قیادت عہدوں کیلئے کوشاں ہے، شہریار آفریدی

0 109

شہریار آفریدی کے استعفے سے متعلق بیان کے بعد27 سے زائد ممبران نے استعفوں پر مشاورت کی جبکہ شاندانہ گلزار اور شیرافضل مروت سمیت متعدد ممبران نے پارٹی قیادت کی نااہلی پراحتجاج بھی کیا۔

پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے اختلافات کی وجہ سے پارلیمانی پارٹی اجلاسوں میں شرکت سےمعذرت کی اور رہنماؤں نے شکوہ کیا کہ سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر اور قومی اسمبلی میں سینیئر قیادت کمیٹیوں کےلیے کمپرومائزڈ ہے۔

ارکان کا مؤقف ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور رہنماؤں کی رہائی کی بجائے قیادت عہدوں کیلئے کوشاں ہے، پی ٹی آئی کے 21 ارکان اسمبلی نے اپنا الگ گروپ بنانے کا عندیہ دے دیا اور پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر اور جنرل سیکرٹری عمرایوب خان کو سنجیدہ کوشش کرنے کا پیغام بھجوایا۔

ذرائع نے بتایاکہ مولانا فضل الرحمان نے معاملات جذبات کے بجائے افہام وتفہیم سے آگے بڑھانے کا کہا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اورمحمود اچکزئی کی مداخلت کے بعد شہریارآفریدی نے معاملات بہترکرنے کا کہا اور وقتی طور پر استعفے سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سینیئرقیادت نے اراکین سے بانی کی رہائی تک اختلاف پرخاموش رہنے کی استدعا کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.