چوروں کو گھر بھیج کر فوج کیساتھ مذاکرات کرکے درمیانی راستہ نکالا جائے، شیخ رشید

0 108

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فوج سے مذاکرات کرکے درمیانی راستہ نکالنے کی تجویز دے دیتے ہوئے کہا کہ کشمیرکے بعد خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے حالات خراب ہورہے ہیں۔

امریکی کانگریس کے 368 ارکان نے قرارداد منظور کی، یہ فارم 47 کےممبرنہیں، چین کے وزیر اسلام آباد میں تقریر کرکےگئے قوم اس پر بھی سوچے، اگلے مہینےکے آخر تک نواز شریف بھی اپنا بیانیہ بدل دیں گے، حکومت صرف اپنےکیس ختم کرنے آئی ہے، یہ بانی پی ٹی آئی کو ابھی باہر آنے نہیں دیں گے۔

چور، ڈاکو، لٹیرے، نااہل اور ناکام بجٹ پیش کرنے والی حکومت کوگھربھیجاجائے، مذاکرات فوج کے ساتھ کرکے درمیانی راستہ نکالا جائے، میرا بجلی کا بل ایک لاکھ 68 ہزار روپے آیا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے جس پر پی ٹی آئی نے عمران خان کی رہائی کی شرط رکھی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.