حکومت کا رضوان سعید کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

0 106

 

حکومت نے سینئر سفارتکار رضوان سعید کو امریکا میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 

ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران رضوان سعید کی امریکا میں تعیناتی کی تصدیق کی۔

 

ترجمان نے بتایا کہ عاصم افتخار کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا ایڈیشنل مستقل مندوب تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عاصم افتخار فرانس میں پاکستان کے سفیر تھے، وہ مناسب وقت پر مستقل مندوب کا عہدہ سنبھالیں گے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ  تقرریوں کا اعلان معمول کے مطابق ہے، یہ تعیناتیاں متعدد ہفتوں سے زیر غور تھیں۔

 

واضح رہے کہ اس وقت مسعود خان امریکا میں پاکستانی سفیر کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.