وزیراعظم کا پبلک ورکس محکمہ فوری ختم کرنے کا حکم

0 124

وزیراعظم شہباز شریف نے محکمے کے ملازمین کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملکی خزانےکو نقصان پہنچانے والے اداروں کا مزید بوجھ برداشت کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

پی ڈبلیو ڈی کے تحت جاری منصوبے متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں سے مکمل کروائے جائیں گے، سرکاری تعمیر و مرمت کے لیے بین الاقوامی معیار کی نجی کمپنیوں کی خدمات لی جائیں گی۔

آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ جان جوکھوں کا کام ہے، ایک طرف عالمی مالیاتی ادارے کا دباؤ ہے تو دوسری جانب عوامی توقعات، مالیاتی فنڈ زراعت اور کھاد پر ٹیکس لگانے کا کہہ رہا تھا، ان کو ان معاملات پر راضی کیا جو آسان نہ تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.