عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا بجلی کا بل ایک لاکھ 68 ہزار اور گیس کا بل ایک لاکھ روپے آگیا،شیخ رشید بھی بجلی اورگیس کے بل سے پریشان ہوگئے اور بلز کے ساتھ ویڈیو بنا کر ڈال دی۔
انہوں نے بتایاکہ ایک وقت چولہا جلتا ہے، گیس کا بل ایک لاکھ روپے اور بجلی کا بل ایک لاکھ اڑسٹھ ہزار روپے کا آگیا،حکومت پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھاکہ غریب کا چولہا بند ہونے کا اسے احساس نہیں۔