سانگھڑ،جی ڈی اے رہنما کے قتل کے بعد ملزمان کا جشن اور ہوائی فائرنگ

0 45

سانگھڑ میں گزشتہ روز جی ڈی اے رہنما خدا بخش درس کے قتل کے بعد ملزمان کے جشن اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو کے پس منظر میں گیت لگایا گیا۔

وائرل ویڈیو میں ملزمان کو مبینہ طور پر جی ڈی اے رہنما کے قتل کے بعد پگڑی پہناتے اور جدید اسلحے سے ہوائی فائرنگ کر کے جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے،قتل کے بعد ڈیرے پر جشن اور پگڑی پہنانے کے بعد ملزمان نے گرفتاری پیش کی۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد 6 ملزمان میں سے 2 کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

جی ڈی اے رہنما اور سابق تحصیل ناظم کو گزشتہ روز ذاتی محافظ سمیت کھپرو کے علاقے میں فائرنگ کرکے اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنی زرعی زمینوں پر جا رہے تھے، واقعہ زمین کے تنازع پر 10 سال قبل ہونے والے ایک قتل کا بدلہ لینے کیلئے کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.