اقتدار کی خاطر گرنے کیلئے پی ٹی آئی کی کوئی حد نہیں، بلاول

0 112

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا میں صحافیوں کے خلاف پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں صحافیوں کیخلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ ناقابلِ برداشت ہے، متاثر صحافی مظالم کا ذمہ دارخیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ اورحکمران جماعت کو قرار دے رہے ہیں۔

صحافیوں پرمظالم سے صحافت کو دبانا فسطائیت پسند گروہوں کا وتیرہ ہوتا ہے، پی ٹی آئی آزاد صحافت سے خوفزدہ اور عوام سے مایوس ہے، اقتدار کیلئے غیرجمہوری ہتھکنڈے اختیار کرنا اور سازشیں کرنا پی ٹی آئی کی پہچان ہیں، اقتدار کی خاطر گرنے کیلئے پی ٹی آئی کی کوئی حد نہیں۔

خیبرپختونخوا میں صحافیوں پر مظالم کے خلاف پی پی پی صحافیوں کے ساتھ ہے، پیپلزپارٹی آزادیِ صحافت پریقین رکھتی ہے اور صحافت کودبانےکی اجازت نہیں دیں گے، خیبرپختونخوا میں صحافیوں کے تحفظ اور آزادی کیلئے ادارے اور پارلیمان کردار ادا کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.