فواد چوہدری پولیس کو دیکھ کر ایسے بھاگے جیسے ہتھنی ،شیر افضل مروت

0 112

پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ فوادچوہدری کا حق نہیں بنتا کہ وہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کریں۔

فواد چوہدری اس روزپولیس کو دیکھ کر ایسےبھاگ رہے تھے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو، فواد چوہدری کے اس بھاگنےکے عمل نے پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سےجھکا دیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کسی کو مشورے نہ دیں، پی ٹی آئی کی قیادت کتنی ہی فیل ہو لیکن کم ازکم کڑے وقت میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی رہی، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت مشکل وقت میں فواد چوہدری کی طرح بھاگی نہیں، وہ پولیس کو دیکھ کر ایسے بھاگے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں فواد چوہدری نے انٹرویو میں کہا تھاکہ پی ٹی آئی ہی کی وجہ سے ہیں، ہماری پہچان ہی پی ٹی آئی ہے، پی ٹی آئی میں تھے، ہیں اور رہیں گے۔

فواد چوہدری نے 24 مئی 2023 کو پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور 9 مئی واقعے کی مذمت کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.