شادی کے وقت یا علیحدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس نہیں لیے جاسکتے،عدالتی فیصلہ

0 111

سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ شادی کے وقت یاعلحیدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس نہیں لیےجاسکتے۔

سندھ ہائیکورٹ میں شادی کے وقت یا علیحدگی سے پہلے بیوی کو دیے جانے والے تحائف کی واپسی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف شہری ارشد جمیل کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فیملی اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شادی کے وقت یاعلحیدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس نہیں لیےجاسکتے ہیں، شادی کے دوران دیے گئے تحائف بیوی کی ذاتی ملکیت بن جاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.