کے الیکٹرک کی جانب سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے باوجود رات گئے بھی بجلی کی بندش

0 124

کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں شدید گرمی کے باوجود بدترین اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں کمی نہیں آسکی ہے۔

شہر کےمختلف علاقوں لیاری، کیماڑی، ماڑی پور ، بلدیہ ٹاون اور اورنگی ٹاؤن میں 10 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ گزری، اللہ والا ٹاؤن، لیاقت آباد، ایف بی ایریا، گارڈن، نیوکراچی ، سرجانی ٹاؤن، ناظم آباد، گلشن اقبال اور گلشن معمار میں بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو رات 10 سے صبح 6 بجے تک لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے لیکن اس کے باوجودکے الیکٹرک نے رات گئے بجلی بندش کو معمول بنالیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.