اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے کا این او سی معطل کر دیا گیا

0 163

چیف کمشنراسلام آباد کی زیرصدرات محرم الحرام اور دیگرسکیورٹی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں سکیورٹی اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی،جس میںاسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے جلسے کا این او سی معطل کر دیا گیا۔

 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایک سیاسی جماعت دعوت کے باوجود اجلاس میں شریک نہ ہوئی، اجلاس میں جلسے سے متعلق درخواستوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈی سی کی طرف سے دی گئی اجازت کا موجودہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں ازسر نو جائزہ لیا گیا جس کے بعد چیف کمشنراسلام آباد نے ڈپٹی کمشنرکی طرف سے جلسے کا این او سی معطل کر دیا۔

 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جلسے کے این اوسی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کیا گیا،اسلام آباد میں امن عامہ برقرار رکھنا اورشہریوں کے جان ومال کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.