الیکشن کمیشن کی جانب سے ویب سائٹ پر کچھ حلقوں کے فارم 45 کی غیرموجودگی کی خبریں مسترد

0 128

الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ سے لاہور کے کچھ انتخابی حلقوں کے فارم 45 کی غیر موجودگی کی خبروں کو گمراہ کن قرار دیدتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے لاہور ک کچھ انتخابی حلقوں کے فا رم 45 کی کمیشن کی ویب سائٹ پر غیر موجودگی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ افواہیں عوام الناس کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

ترجمان نے کہا کہ فارم 45 کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے تھے۔ پی پی 159 لاہور کے تمام فارم 45 اور فارم 46 بھی کمیشن کی ویب سائٹ پر پہلے ہی موجود تھے، اسی نوعیت کی اور بھی بہت گمراہ کن معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف انتخابی حلقوں کے مقدمات اب الیکشن ٹربیونلز میں زیر سماعت ہیں اس لیے الیکشن کمیشن اس پر مزید تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.