پی ٹی آئی نے ترنول میں جلسہ ملتوی کردیا

0 114

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ترنول جلسہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہونا تھا جسے ملتوی کردیا ہے، اب عدالت سے درخواست کریں گے کہ یوم عاشور کے بعد ہمیں جلسے کی اجازت دیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کے حکم کے بعد ڈی سی نے جلسے کا نوٹیفکیشن دیا، جو نوٹیفکیشن ہائیکورٹ کی ہدایت پرہوا،کمشنرکے پاس اختیار نہیں کہ اسے معطل کرے، جس لیٹر کو بنیاد بنا کر نوٹیفکیشن معطل کیا گیا اس لیٹر کو ہائیکورٹ میں پیش کرتے، ہم ہائیکورٹ اس لیے آئے ہیں کہ آئین اور قانون کے مطابق جلسہ کریں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر کوئی سیاست مکمل نہیں، آئین اور قانون کی بالا دستی کے لیے ہم سب کوشش کررہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.