محرم الحرام کیلیے پنجاب سول سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم قائم

0 119

محکمہ داخلہ پنجاب نے سول سیکرٹریٹ میں محرم الحرام کاکنٹرول روم قائم کردیا

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب جاری بیان کے مطابق محکمہ داخلہ کا کنٹرول روم تمام اضلاع کے کنٹرو ل رومزسے 24 گھنٹے منسلک ہوگا۔ کنٹرول روم سے محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کو مانیٹر کیا جائے گا، کنٹرول روم یکم محرم سے فعال ہوگا۔

بیان کے مطابق کنٹرول قائم کرنے کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے، محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم میں تعینات کیا گیا اسٹاف 3 شفٹوں میں کام کرے گا جبکہ ان کے ساتھ گریڈ 17 کے ایک افسر بھی موجود ہوں گے۔ محرم الحرام میں وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکریٹری اور داخلہ سیکریٹری کا کنٹرول روم کا دورہ کرنے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.