اسلام آباد میں محرم الحرام کیلئے پولیس کا خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل

0 102

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے محرم الحرام کے لیے خصوصی سکیورٹی پلان کے حوالے سے بریف کیا۔

اسلام آباد میں یکم محرم سے 2 ربیع الاول تک 181جلوس اور 965 مجالس ہوں گی، یکم محرم سے 2 ربیع الاول تک اسلام آباد پولیس اور پاکستان رینجرز کے 16ہزار سے زائدافسران تعینات رہیں گے جبکہ سکیورٹی پلان سے قبل تمام مکاتب فکر کے علماء، ممبران امن کمیٹی اور دانشوروں سےملاقاتیں بھی کی گئیں۔

اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کی جائے گی اور محرم کے جلوسوں کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی جبکہ مجالس اور جلوسوں کے دوران چھتوں پر مسلح پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔

جلوس کے راستے میں آنے والے تمام چھوٹے بڑے راستوں، اور گلیوں کو خاردار تاریں لگا کربند کیاجائےگا، جلوس کے روٹ کی اسپیشل چیکنگ کی جائےگی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ راستوں کو کلیئر کرےگا جبکہ جلوس میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

مجالس اور جلوسوں کی ڈرون کیمروں کے ذریعے ویڈیو ریکارڈنگ کی جائےگی، مقامی و غیر مقامی افراد کو مکمل تلاشی کے بعد جلوس میں داخلے کی اجازت ہوگی، مجالس اور جلوس میں شامل ہونے والے عزاداروں کومیٹل ڈیٹیکٹر سے چیک کیا جائے گا اور جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.