انسداد دہشتگردی عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

0 102

انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

اس حوالے سے عمر ایوب خان نے اپنے بیان میں کہا کہ اے ٹی سی سرگودھا نے میرے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، اسلام آباد پولیس اور میانوالی پولیس نے میرے گھر چھاپا مارا ہے۔

عمر ایوب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اور ایجنسیاں مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.